Type Here to Get Search Results !

Muhammad Wakeel

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے لے اعزاز


12-05-2026

Muhammad Wakeel

0300-7353953 


وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے شعبہ ہیومن نیوٹریشن کی ٹیم کو  تعریفی اسناد سے نواز دیا۔

ملتان ( محمد وکیل) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے لے اعزاز،

وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے شعبہ ہیومن نیوٹریشن کی ٹیم کو بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے تحقیقاتی مقالے میں پہلی پوزیشن اور مادر علمی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا نام روشن کرنے پر تعریفی اسناد سے نوازا ۔ چیرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن  ڈاکٹر خرم افضل ، ٹیم کی سرپرستی پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان اور قیادت محمد احمد نے کی۔ ٹیم میں احمد مجتبیٰ ، عائشہ حمید شامل تھے۔ جبک ڈاکٹر عمیر وقاص اور سمن داس نے ٹیم کی تکنیکی مدد کی ۔ یہ مقابلہ نیو ڈی لینڈ کی تنظیم ایسو سیشن آف پیسیفک رم  یو نیورسٹیز ( اے پی آر یو ) کے زیر اہتمام ہوا جو ہر سال گلوبل ہیلتھ کانقرنس کا انعقاد کرتی ہے ۔ اس سال ان کا بنیادی تصور انسانی حق برائے صحت تھا ۔ جس پر ٹیم نے سیر حاصل بحث کی اور عملی بنیادوں کے اصول پیش کیے ۔ جسکو ایوارڈ کے لے چنا گیا ۔ تقریب میں واپس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال ، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین ، چیرمین ڈیپارٹمنٹ ہیو من نیٹوریشن  ڈاکٹر خرم افضل ، پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان ، اور ڈاکٹر عدنان امجد موجود تھے۔




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.