Type Here to Get Search Results !

Muhammad Wakeel

کمشنر ملتان کی زیر صدارت ڈی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، ملتان، وہاڑی اور خانیوال کے ترقیاتی منصوبے منظور

 

28-01-2026

Muhammad Wakeel

0300-7353953 


کمشنر ملتان کی زیر صدارت ڈی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، ملتان، وہاڑی اور خانیوال کے ترقیاتی منصوبے منظور

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2026ء) کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی زیر صدارتمم ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (ڈی ڈی ڈبلیو پی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملتان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مخدوم رشید روڈ کی ریلوے پھاٹک تغلق ٹاؤن سے وہاڑی چوک تک بحالی و مرمت کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی، جسے 23 کروڑ 73 لاکھ روپے کی لاگت سے منظور کر لیا گیا۔

اس منصوبے میں سڑک کے کراس سیکشن کی بہتری، مضبوطی اور موجودہ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن شامل ہے، جس سے ٹریفک کی روانی اور شہری سہولتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔ڈی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں وہاڑی شہر کے گول چوک اور ریل بازار کی بحالی و خوبصورتی کے منصوبے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
منصوبے کے تحت مرکزی تجارتی علاقوں میں لینڈ سکیپنگ، فٹ پاتھس کی تعمیر اور شہری خوبصورتی کے اقدامات شامل ہوں گے۔اجلاس میں ضلع خانیوال میں الیکٹرک بسوں کے لیے بس شیلٹرز کے قیام کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خانیوال کے اربن اور رورل علاقوں میں الیکٹرک بس شیلٹرز کی تعمیر کا منصوبہ 26 کروڑ 38 لاکھ 70 ہزار روپے کی لاگت سے منظور کر لیا گیا، جس سے عوام کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات میسر آئیں گی۔کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام ترقیاتی منصوبوں کے ڈیزائن، معیار اور لاگت پر سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کی بہتری سے عوام کو براہ راست ریلیف ملے گا اور شہروں کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔

اجلاس میں گول چوک اور ریل بازار کی ری ہیبلیٹیشن و امپروومنٹ کی منظوری دے دی گئی، جس کی تخمینہ لاگت 15 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر ملتان عامر کریم خاں 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.